شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
لاہور (ایس این این نیوز اردو) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے
جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاں بحق 21 سالہ نعمان کے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور
قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری
کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کے واقعات برداشت نہیں
کیے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔