اسکینڈے نیوین نیوز اردو

وزیراعظم کا پاک بحریہ کو منشیات اسمگلنگ ناکام بنانے پر خراجِ...
وزیراعظم کا پاک بحریہ کو منشیات اسمگلنگ ناکام بنانے پر خراجِ تحسین

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

زویا امجد


سکینڈینیوین نیوز ایجنسی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں سعودی قیادت میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت ہونے والی بڑی کارروائی

میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

یہ کامیاب کارروائی کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کے تحت پی این ایس یرموک کے عملے نے انجام دی، جس کے دوران بین الاقوامی سمندری

راستوں پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ:

“پاک بحریہ کے افسران و اہلکار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم

کو ان بہادر جوانوں پر فخر ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نہ صرف ملکی حدود بلکہ بین الاقوامی سمندری راستوں کے تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ اس آپریشن نے

پاکستان کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افسران اور جوانوں کے لیے انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایت بھی کی، اور کہا کہ “یہ بہادری اور فرض شناسی\

پاکستان کے ہر شہری کے لیے فخر کا باعث ہے۔”