Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا
مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ افراد صرف فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے، ان کو گرفتار کرنا ظلم اور بربریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ
امداد مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے اور خطے میں امن کو موقع دیا جانا چاہیے۔
ترکیہ نے بھی فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو “دہشتگردی” قرار دیا۔ ادھر مختلف ممالک میں اسرائیلی کارروائی کے خلاف احتجاج
جاری ہے۔
برلن میں مظاہرین نے مرکزی ٹرین اسٹیشن بند کر دیا جبکہ یونان اور فرانس میں بھی اسرائیلی فوج کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے۔
فلسطین اور مشرق وسطیٰ سے متعلق مزید خبریں دیکھنے کے لیے وزٹ کریں ورلڈ نیوز سیکشن۔
