حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
وزیراعظم شہباز شریف سعودی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ دورہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں اقتصادی تعاون، توانائی کے منصوبے اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔