اسکینڈے نیوین نیوز اردو

واربرٹن میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑی کارروائی
واربرٹن میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑی کارروائی

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی خصوصی ہدایت پر واربرٹن میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن

کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان شبیر نے ٹیم کے ہمراہ 8 سے زائد میڈیکل اسٹورز اور کلینکس پر چھاپے مارے۔


جن میں سے دو غیر قانونی کلینکس سیل کر دیے گئے جبکہ ایک کلینک کا پی ایچ سی چالان مرتب کیا گیا۔


تمام ملوث افراد غیر قانونی طبی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

ڈاکٹر ذیشان شبیر نے کہا کہ عوام جہاں بھی عطائیت یا جعلی علاج کے مراکز دیکھیں فوراً محکمہ صحت کو اطلاع دیں تاکہ ان غیر مستند عناصر کے

خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معیاری اور مستند طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عطائیت کے خلاف مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔