Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
زویا امجد
سکینڈینیوین نیوز ایجنسی
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات کا پروگرام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات 25 ستمبر کو شام ساڑھے 4 بجے ہوگی۔
جاری کردہ شیڈول کے تحت وزیراعظم شہباز شریف شام 4 بج کر 30 منٹ پر وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں ان کی امریکی صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ دوپہر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔
