حکیم جمیل اطہر
ڈپٹی بیورو چیف،
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ صاحب
ڈی پی او ننکانہ فراز احمد کی ہدایت پر تھانہ سید والا پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ
علی اکبر کو اس کے ساتھی عثمان سمیت گرفتار کر لیا۔ کارروائی جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کی مدد سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش کے
دوران 5 بڑی وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان تھانہ سید والا کو رابری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم تھے۔ ڈی پی او فراز
احمد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
