اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ میں امام الاؤنس پروگرام کے تحت مساجد کی رجسٹریشن مکمل
سابق ایڈیشنل کمشنر پولیس کی حراست سے فرار، تین اہلکار گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف


ننکانہ صاحب


ایس این این نیوز اردو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے امام الاؤنس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں مساجد اور امام صاحبان کی رجسٹریشن کا عمل تیزی

سے جاری ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر اور تمام تحصیل دفاتر میں اس مقصد کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ

رجسٹریشن کا عمل شفاف اور سہل طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل ننکانہ میں 270، تحصیل شاہ کوٹ میں 147 اور تحصیل سانگلہ ہل میں 129 مساجد و امام

صاحبان کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد امام صاحبان کو حکومت پنجاب کی جانب سے ماہانہ

25 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لیے امام حضرات کو مستند کاغذات کے ساتھ مقررہ کاؤنٹرز پر آنا ہوگا۔ ان

کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مذہبی طبقے کی معاشی بہتری، مساجد کے نظام میں استحکام، اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔

ضلعی عوامی و مذہبی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے امام

حضرات کے مالی مسائل کم ہوں گے اور مساجد کے انتظامات مزید بہتر ہوں گے۔