اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت پی آئی انیشیٹوز اجلاس
شاہ کوٹ: اڈا بلوچنی کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف

ایس این این نیوز اردو،

ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت کے پی آئی انیشیٹوز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد

ہوا، جس میں تمام ضلعی محکموں کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ ضلعی افسران نے سی ایم انیشیٹوز اور جاری

عوامی سہولت منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی فراہمی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق

متعدد احکامات جاری کیے:

اہم ہدایات اور فیصلے

سٹریٹ لائٹس

  • ضلع بھر میں کسی جگہ سٹریٹ لائٹس بند نہیں ہونی چاہئیں۔
  • خراب لائٹس کو فوری درست کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

ہسپتال اور ادویات

  • ڈاکٹرز کو ہدایت کہ مریضوں کو باہر کی ادویات نہ لکھی جائیں۔
  • شکایات پر سخت کارروائی ہوگی۔
  • حکومت پنجاب ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی یقینی بنا رہی ہے۔

پیٹرول پمپس

  • چارجنگ یونٹ کے بغیر کسی پٹرول پمپ کو این او سی جاری نہ کیا جائے۔

صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ

  • صفائی کنٹریکٹرز اپنا قبلہ درست کریں، ضرورت پڑی تو جرمانوں کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج ہوں گی۔
  • ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن لازمی یقینی بنایا جائے۔
  • ڈمپنگ سائٹس کے علاوہ کہیں بھی کوڑا پھینکنے پر سخت ایکشن ہوگا۔

روڈز اور انفراسٹرکچر

  • ضلع میں کوئی کھڈا نما گڑھا سڑکوں پر نظر نہیں آنا چاہیے۔
  • کیٹ آئیز کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔
  • کھلا مین ہول نظر آنے پر متعلقہ سی او کے خلاف ایکشن ہوگا۔

تجاوزات

  • تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا حکم۔
  • عوامی راستے بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی۔

مارکیٹس، سکولز اور نگرانی

  • تمام ہسپتالوں، مارکیٹوں، سکولز سمیت دیگر مقامات کے سی سی ٹی وی کیمرے جلد ضلعی کنٹرول روم سے منسلک کیے جائیں۔
  • محکمہ تعلیم کے افسران طلبہ کے معیارِ زندگی بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

کھادوں کے ریٹس

  • کھادوں کے نرخوں پر خصوصی توجہ رکھی جائے۔
  • کسانوں کو مہنگی کھاد بیچنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

پانی اور صفائی

  • کسی بھی علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بند نہ ہو۔
  • خراب پلانٹس کو فوری بحال کیا جائے۔

بینرز، فلیکسز اور وال چاکنگ

  • سرکاری و پرائیویٹ تمام فلیکسز اور بینرز فوری ہٹائے جائیں۔
  • وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شادی ہالز

  • ون ڈش پالیسی اور شادی ہال کی ٹائمنگ کی سختی سے پابندی۔
  • ہالز میں اسلحہ ساتھ لانے پر مکمل پابندی؛ خلاف ورزی پر گرفتاریاں ہوں گی۔

ٹریفک اور آلودگی

  • دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کی ہدایت۔

دفتری ذمہ داریاں

  • افسران دفاتر کی صفائی اور آنے والے سائلین کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں۔

شجرکاری

  • ڈپٹی کمشنر کے مطابق پودوں کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔