Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ صاحب — پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موڑ کھنڈا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گوشت کی 250 کلوگرام سے زائد کھیپ پکڑ کر
تلف کر دی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غیر قانونی ذبح خانے اور سلaughter ہاؤس کو سیل کر دیا جبکہ ملوث افراد کے خلاف
مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق، ناقص اور مضرِ صحت گوشت انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے
گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک میسر آئے۔
