Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
تھانہ صدر سانگلہ ہل کی حدود میں سانگلہ ہل شاہ کوٹ روڈ پر
جی او فلنگ اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ تیز
رفتار موٹر سائیکل نے دوسرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس
کے نتیجے میں 35 سالہ یاسین ولد عبد الطیف قوم جٹ سکنہ
رتیاں مہاجراں موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
حادثے میں متوفی کا چاچا زاد بھائی بہادر علی معمولی زخمی
ہوا، جسے ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل
ہیڈکوارٹر اسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار موٹر سائیکل سوار موقع
سے فرار ہو گیا، جبکہ ٹریفک اور مقامی پولیس نے موقع پر
پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
رفتار کی لاپرواہی ایک اور قیمتی جان نگل گئی۔
