Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
رپورٹ: شاہین اقبال طاہر،
تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی
تقریبات کے دوران لاڑکانہ سے آنے والی ایک سکھ فیملی کا ننھا
بچہ والدین سے بچھڑ گیا۔ پریشان حال والدین بچے کو تلاش
کرتے رہے۔
سیف سٹی ننکانہ صاحب کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے لائیو
مانیٹرنگ کے دوران بچے کو اکیلا دیکھا اور فوراً پولیس کو
اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اپنی
تحویل میں لے لیا اور اہلخانہ کی تلاش شروع کر دی۔
صرف ایک گھنٹے کی محنت کے بعد پولیس نے بچے کو والدین
سے ملا دیا۔ بچے کی واپسی پر اہلخانہ کی آنکھوں سے خوشی
کے آنسو جاری ہو گئے اور فضا میں اطمینان و مسرت کے
جذبات نمایاں تھے۔
