اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز

خالد چوغطہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

ضلع ننکانہ صاحب میں ایچ پی وی ویکسینیشن کی قومی مہم کا

آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے

گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول میں بچیوں کو ویکسین لگا کر

مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، سی

او ایجوکیشن شازیہ بانو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین ہی

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ ویکسین 9 سے 14

سال کی بچیوں کو لگائی جا رہی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت

مند اور محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو

اس مہم میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے اور کسی قسم کی افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسف اور محکمہ صحت پنجاب سمیت تمام

معتبر اداروں نے اس کی توثیق کی ہے۔ سائنسی تحقیق بھی ثابت

کرتی ہے کہ اس عمر میں ویکسین لگوانے سے طویل مدتی تحفظ

حاصل ہوتا ہے اور مستقبل میں سروائیکل کینسر کے خطرات نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ والدین، اساتذہ اور کمیونٹی رہنما صرف

مستند ذرائع سے معلومات لیں اور اپنی بیٹیوں کو اس بیماری سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں۔