اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب میں آگ، ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی
ننکانہ صاحب میں آگ، ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن روڈ فریدآنہ گاؤں میں مونجی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک چار

سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے

ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔

ترجمان کے مطابق، ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی بچے کو موقع پر طبی امداد فراہم کی، جبکہ دوسرے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ

کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

آگ کے باعث جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت چار سالہ ریحان راشد کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں میں ڈیڑھ سالہ

ماہین راشد اور چھ سالہ عمر راشد شامل ہیں۔

ریسکیو عملے نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔