خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب نے اسلحہ کی نمائش اور “ڈالہ کلچر” کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جدید رائفلیں، میگزین،
درجنوں گولیاں اور 2 ڈبل کیبن گاڑیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان شہباز، فرقان حیدر، امیر علی اور حسنین انور کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحہ اور ڈالہ کلچر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سی سی ڈی ننکانہ کے انچارج تصور منیر اعوان نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور ڈالہ کلچر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔