google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ننکانہ اشتہاری مجرمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ایس این این نیوز اردو

November 26, 2025

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ

ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے تحت محفوظ پنجاب ویژن کے سلسلے میں شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے

لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ فراز احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے دو مختلف رابری کے مقدمات میں مطلوب چار اشتہاری مجرمان کو گرفتار

کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل میں لائی گئیں۔

گرفتار ملزمان میں زاہد، شاہد، علی حسن افضل اور علی حسن سعید شامل ہیں۔ ملزمان شہریوں سے نقدی، موبائل اور دیگر

قیمتی سامان چھیننے کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری پولیس ٹیم کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ضلعی پولیس کی جانب سے دیگر

اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور جرم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔