شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
| بیورو چیف پاکستان
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ صرف اسی
صورت میں ختم ہوگی جب حماس ہتھیار ڈال دے اور غزہ کو غیر مسلح کر دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ مذاکرات سے حل ہو جائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا،
لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اسرائیلی فوج زبردستی کارروائی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے اختتام پر حماس کو غزہ سے مکمل طور پر ختم
کر دیا جائے گا تاکہ خطے میں دوبارہ امن قائم ہو سکے۔
