شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی،
بیورو چیف پاکستان
پاکپتن میں سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے مبینہ طور پر
گھریلو تکرار پر اپنے 17 سالہ ملازم پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر
لیا۔ زخمی ملازم کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حقائق کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
