Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
مظفر اقبال بھٹی
ایس این این نیوز اردو
ملکوال میں پیرا فورس نے اپنے پہلے ہی دن گرانفروشوں کے
خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقررہ نرخوں سے زائد قیمتی
وصول کرنے والوں پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے۔
تفصیلات کے مطابق، سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی ہوئی
قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا تھا۔ پنجاب
انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے فوری ایکشن لیتے
ہوئے مختلف دکانداروں پر مجموعی طور پر 22 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
پیرا انفورسمنٹ آفیسر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسامہ
سعید نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے زیادہ
قیمت وصول کرنے والے سبزی، پھل اور مرغ فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے استحصال کی کسی صورت اجازت
نہیں دی جائے گی، گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں
جاری رہیں گی تاکہ اشیائے خورونوش کی فروخت مقررہ
نرخوں پر یقینی بنائی جا سکے۔