google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ملتان میں سیلاب پاک فوج اور ریسکیو کی 27 کشتیاں سرگرم

ایس این این نیوز اردو

September 8, 2025

رفعت کوثر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہونے پر انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد طلب کر لی ہے۔ پانی کے بڑھتے دباؤ اور متاثرہ علاقوں میں بڑھتی مشکلات کے باعث امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

سی پی او صادق علی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی 14 کشتیاں اور ریسکیو ادارے کی 8 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی 5 پرائیویٹ کشتیاں بھی آپریشن میں شامل ہیں، یوں مجموعی طور پر 27 کشتیاں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔ دوسری جانب، نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

Comments are closed.