شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے افغانستان میں خواتین اور بچیوں کے تعلیمی حقوق کی بحالی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلاحی تنظیم “ملالہ فنڈ” 3 ملین ڈالر کی رقم افغانستان انیشیٹو کے تحت بطور گرانٹ فراہم کرے گی۔
ملالہ یوسفزئی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے طالبان حکومت نے افغان بچیوں کو چھٹی جماعت کے بعد تعلیم حاصل کرنے سے روک رکھا ہے، جو نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ ان کے بنیادی انسانی حق پر بھی قدغن ہے۔
ان کے مطابق یہ فنڈ 10 مختلف شراکتی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایسے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جو لڑکیوں کو تعلیم جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوں اور خواتین کے بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم رہیں۔
ملالہ فنڈ اس وقت ایسے متبادل تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے جو روایتی اسکولوں کی غیر موجودگی میں افغان بچیوں کو علم حاصل کرنے میں مدد دے سکیں۔
