شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا۔ بھارتی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر 15 سالہ مسلمان لڑکے شبیر کو دریا میں پھینک کر جان سے مار ڈالا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ صرف اس لیے پیش آیا کہ شبیر کا تعلق مسلمان برادری سے تھا۔ اہلِ علاقہ اور انسانی حقوق کے کارکنان واقعے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں، اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس خطے میں جاری ریاستی جبر اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو بے نقاب کرتا ہے، جس پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
