اسکینڈے نیوین نیوز اردو

مریم نواز کا پنجاب میں قبضہ مافیا کے خاتمے کا اعلان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں قبضہ مافیا کے

خلاف تاریخی اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے “پنجاب پروٹیکشن

آف اونرشپ آف ایم موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء” کی

منظوری دے دی ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت اب کسی بھی نجی

جائیداد پر قبضے کا معاملہ برسوں نہیں بلکہ صرف 90 دن کے اندر حل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب

کے تمام اضلاع میں ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں

گی جو ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 دن کے اندر سنائیں گی۔ ان

کمیٹیوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج

کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل میں کی جا سکے گی،

جو اپیل کا فیصلہ بھی 90 دن میں کرنے کا پابند ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ “پنجاب میں اب کوئی کسی کی

زمین نہیں چھینے گا، ریاست ماں کی طرح ہر کمزور کے ساتھ

کھڑی ہے۔ جس کی ملکیت، اسی کا حق ہے — قبضہ مافیا کا

باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔”

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں قائم ہونے والی چھ رکنی

ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا کنوینئر ڈپٹی کمشنر ہوگا، جب کہ

ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹیوں کو 30 دن کے اندر فنکشنل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل

ریکارڈ سسٹم اور سوشل میڈیا لائیو اسٹریمنگ کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا ہے۔

فیصلے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار

کرانے کے لیے پیرا فورس کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ “عام آدمی کے لیے اس کی چھوٹی سی

زمین ہی پوری دنیا ہوتی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کوئی

بھی کمزور شہری اپنی ملکیت سے محروم نہیں ہوگا۔ پنجاب

میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔”