اسکینڈے نیوین نیوز اردو

محمود بوٹی ٹول پلازہ پر نوجوان پرتشدد، سب انسپکٹر معطل

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان

ایس این این اردو

آئی جی موٹروے پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے محمود بوٹی ٹول پلازہ پر اشیاء فروخت کرنے والے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹول پلازہ پر چند افراد کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے تھے۔ موٹروے پولیس کو دیکھ کر یہ افراد موقع سے فرار ہونے لگے، تاہم ایک نوجوان کو گرفتار کر کے سب انسپکٹر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

Read Previous

باغبانپورہ میں پتنگ ڈیلر گرفتار، لاکھوں کی پتنگیں ضبط

Read Next

ایف آئی اے کا جعلی ای میلز اور پیغامات سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular