شمائلہ اسلم | اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی | بیورو چیف پاکستان
مانانوالہ: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے حاملہ اقراء جاں بحق
فیصل آباد کے نواحی علاقے مانانوالہ میں سسرالیوں کے مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی چھ ماہ کی حاملہ خاتون، اقراء، زندگی اور موت کی کشمکش میں کئی دن گزارنے کے بعد بالآخر دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق اقراء پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ اُس کے سر سمیت جسم کی
متعدد ہڈیاں گئیں۔ دل دہلا دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں
جن میں متاثرہ خاتون کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ مبینہ طور پر ماں کے
پیٹ میں موجود بچہ بھی تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔
مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا اور عوامی
حلقوں میں انصاف کے لیے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی
تنظیمیں بھی اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کر رہی ہیں۔
