google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

لاہور ہائی کورٹ نے انیقہ عتیق کو توہینِ مذہب کیس سے بری کیا

ایس این این نیوز اردو

October 29, 2025

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو


لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزام میں قید نوجوان

خاتون انیقہ عتیق کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔


عدالتی فیصلے کے مطابق انیقہ پر لگایا گیا الزام ثابت نہیں ہو

سکا، اور عدالت نے شواہد کی بنیاد پر اسے بے گناہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ الزام انیقہ پر اس کے سابق ساتھی نے ذاتی

رنجش کے باعث لگایا تھا۔ مبینہ طور پر انیقہ نے اپنے بوائے

فرینڈ کی پیشکش کو مسترد کیا تھا جس کے بعد اس پر جھوٹا

مقدمہ قائم کیا گیا۔

انیقہ نے اس الزام کے باعث کئی سال جیل میں گزارے اور وہ

شدید نفسیاتی دباؤ اور صدمے کا شکار ہو چکی ہے۔


سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے انیقہ کے کیس

میں غفلت برتنے پر حکومت اور متعلقہ اداروں کو ذمہ دار قرار

دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹے مقدمات کے ذمے داروں کے

خلاف کارروائی کی جائے۔