رفعت کوثر
ایس این این نیوز اردو
لاہور ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے پر نجی چینلز کے چار کرائم رپورٹرز کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق، صحافیوں نے دورانِ رپورٹنگ اور ذاتی ملاقات میں اعلیٰ پولیس افسر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی قانونی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید لاہور پولیس اور کرائم سے متعلق خبریں پڑھنے کے لیے وزٹ کریں لاہور نیوز سیکشن