شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
لاہور
اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس
اسپیشل ٹاسک کے نتائج جاری۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گزشتہ سال کے
مقابلے میں کیٹیگری اے اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں 20
فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سال 2024 میں 2253 جبکہ رواں سال 2723 اشتہاری گرفتار
کیے گئے۔
مجموعی طور پر 21 ہزار 931 اشتہاری اور عدالتی مفروران کو
قانون کی گرفت میں لایا گیا۔
اس کے علاوہ 10 ہزار 355 مقدمات میں نامزد اور تھانوں میں
پیش نہ ہونے والے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے کارروائیوں کے دوران 5694 عادی مجرمان اور
5882 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جبکہ خفیہ اطلاعات کی
بنیاد پر دیگر اضلاع سے 404 خطرناک اشتہاری بھی پکڑے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ:
“سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ اشتہاریوں کی گرفتاری پولیس کا
خصوصی پرفارمنس ٹاسک ہے۔ اشتہاریوں کی گرفتاری سے
وارداتوں کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی سے درجنوں
گینگز کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔
اشتہاری مجرم معاشرے میں خوف اور بدامنی کا باعث بنتے
ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں شہریوں کے تحفظ کی ضامن ہیں۔
ڈی آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ
کے تحت پولیس کی مدد کریں اور
اشتہاری و مفروران کی اطلاع 15 پر دیں۔
