اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لاہور پراپرٹی تنازع پر قاتل 12 گھنٹوں میں گرفتار
لاہور پراپرٹی تنازع پر قاتل 12 گھنٹوں میں گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو


بیورو چیف پاکستان

لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیاض نامی ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، جس نے پراپرٹی کے تنازع پر آج

صبح اقبال گجر کو قتل کیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی سربراہی میں خصوصی

ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایچ او تھانہ چوھنگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم فیاض کے خلاف تھانہ چوھنگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقتول اقبال گجر امن کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی تھے۔ ڈی آئی جی

آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے یہ قتل انجام دیا، اور قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیم نے

محنت سے کام کیا۔

فیصل کامران نے مزید کہا کہ ایسے گھناونے جرائم میں ملوث ملزمان کی جگہ صرف جیل ہے۔