سدرہ شہزاد
اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی،
لاہور بیورو چیف
لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف
کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد طارق اور بشیر خان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں کو لاہور سے
پکڑا گیا جبکہ ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں جو حوالہ ہنڈی اور غیر
قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ کارروائیاں غیر قانونی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
