شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی،
ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سکیورٹی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری اقدامات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح
ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے حکم دیا کہ وال چاکنگ اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں، خصوصاً افغان باشندوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے جبکہ انہیں پناہ یا مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد کے
خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
محکمہ اوقاف کی تحویل میں موجود جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی سختی سے جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ فیصل کامران نے
کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے، جبکہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف وہراس
پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن سکواڈ اور دیگر پٹرولنگ یونٹس کو اسٹاپ اینڈ سرچ آپریشنز تیز کرنے اور نائٹ پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنانے کے
احکامات بھی جاری کیے۔