اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لاہور میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پر چھاپے، تین افراد گرفتار

سدرہ شہزاد


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


لاہور بیورو

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے

ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر لی، جبکہ تین ملزمان کو

گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت عبدالوہاب، محمد اسرار

خان اور عمیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں برانڈرتھ روڈ لاہور پر چھاپوں

کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ملزم عبدالوہاب اور محمد اسرار سے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے، جبکہ ملزم عمیر سے 28 لاکھ 31 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ مزید برآں، ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور انہیں قانون کے مطابق کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Read Previous

پاکستان، بنگلہ دیش میں سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری

Read Next

‏صحافیوں کو پییکا ایکٹ سے استثنا، نیا ترمیمی بل منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular