اسامہ زاہد
ایس این این اردو
لاہور میں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ امیر بالاج ٹیپو کے
ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خواجہ تعریف
گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کی
گرفتاری کے لیے کی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی
تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ چھاپے کے
دوران دو شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔