شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
لاہور: انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز لاہور میں لاکھوں مالیت کے 129 موبائل فون ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں ای گیجٹ ایپ کے ذریعے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 129 موبائل فون ریکور کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد موبائل فون مالکان کو سپرد کیے۔
