اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لاہور شہری پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتار، چھاپے جاری
لاہور: شہری پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتار، چھاپے جاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو


بیورو چیف پاکستان

لاہور – راوی روڈ پر ایک شہری محمد شہباز کے ساتھ تشدد، بال مونڈنے اور منہ کالا کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کا

فوری نوٹس ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم ظہیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ایس پی سٹی

سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے اور تفتیشی عمل کو میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے جدید تفتیشی طریقے استعمال کرنے کی ہدایت کی تاکہ واقعہ کے محرکات کو بھی جانا جا سکے۔ ترجمان

پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں تین افراد نے متاثرہ محمد شہباز پر تشدد کیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ تشدد یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور شہری قانون ہاتھ میں لینے

والوں کی نشاندہی کریں تاکہ سخت کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی عزت، جان اور مال کے تحفظ کے

لیے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔