google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

لاہور سے غزہ کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ

ایس این این نیوز اردو

September 15, 2025

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


ایس این این نیوز اردو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں لاہور ائیرپورٹ سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔

اس امدادی کھیپ میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں جو براہِ راست اہلِ غزہ تک پہنچائے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ امدادی سامان اہلِ غزہ کے لیے محبت اور یکجہتی کا پیغام ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی اقدامات