اسکینڈے نیوین نیوز اردو

قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی
گوجرانوالہ میں بھتیجے نے توہین مذہب پر پھوپھی کو قتل کیا

شاہین اقبال طاہر


شاہ کوٹ

شاہ کوٹ (SNN نیوز):


ملک کی موجودہ صورتِ حال پر مختلف سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے

وہ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

شرکاء نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور پاک فوج جو دن رات سرحدوں پر ملک کا دفاع کر رہی ہے، قوم اس کے ساتھ سیسہ

پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا، قوم اور افواجِ پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔ نوجوانوں نے پاکستان

اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے:


“پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد!”