اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فیصل آباد ہنی ٹریپ میں ملوث خاتون گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

فیصل آباد: سی پی او فیصل آباد کے احکامات پر پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ابتدائی طور پر غلام بتول نامی خاتون نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں شہری وسیم کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تاہم عدالت میں بیان کے دوران خاتون نے اپنے ہی مقدمے کی تردید کر دی اور میڈیکل و ڈی این اے ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کر دیا۔

تفتیشی افسر انسپکٹر ثناء نذیر کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے پہلے ملزم سے دو لاکھ روپے وصول کیے تھے اور بعد ازاں عدالت میں ملزم کے حق میں بیان دینے کے عوض مزید پچاس ہزار روپے بھی لیے۔

انسپکٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون غلام بتول کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔