حکیم جمیل اطہر
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ڈپٹی بیورو چیف
ایس این این نیوز اردو
فیصل آباد کے علاقے تھانہ روڈالہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین خطرناک
ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی سی سی ڈی کی ٹیم نے کی، جو کافی عرصے سے ان ڈاکوؤں کی تلاش میں تھی۔
مارے گئے تینوں ڈاکو سگے بھائی نکلے، جن کی شناخت اخلاق عرف اخلاقی، سلیم اور مدثر کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام
کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
واقعے کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، لیکن ڈاکوؤں نے دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر
فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی، جس کے دوران دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ ہوتی رہی۔
آخر کار تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں
کو گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس نے اس واقعے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو درپیش بڑا
خطرہ ٹل گیا ہے۔
ایس این این نیوز آپ کو اس واقعے کی مزید اپ ڈیٹس سے آگاہ کرتا رہے گا۔
