اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فیس بک شادی، گھر پہنچنے پر دولہا نے دلہن کو نہ پہچانا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان اور جھارکھنڈ کی ایک لڑکی کے درمیان فیس بک پر ہونے والی دوستی شادی تک جا پہنچی، لیکن گھر پہنچنے کے بعد معاملہ ڈرامائی صورت اختیار کر گیا جب دلہا نے اپنی ہی دلہن کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کی لڑکی نے سون بھدر کے رہائشی نوجوان کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی۔ جلد ہی دونوں کے درمیان آن لائن چیٹس اور ویڈیو کالز شروع ہو گئیں، جو ایک گہری دوستی میں تبدیل ہوئیں۔ اس دوران دونوں نے آمنے سامنے ملاقات کی اور شادی کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے ایک مقامی مندر میں روایتی انداز میں شادی کی۔ سات پھیروں کی رسم بھی ادا کی گئی اور ایک دوسرے کو قبول کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ شادی کے بعد لڑکی خوشی خوشی اپنے سسرال پہنچی۔

لیکن گھر پہنچنے پر حالات نے پلٹا کھایا۔ نوجوان نے دلہن کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔ اس اچانک فیصلے سے دلہن اور اس کے گھر والے حیران رہ گئے۔ معاملہ سنگین ہونے پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور دونوں فریقین سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس انوکھے تنازع نے علاقے میں لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔