شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
برازیل کے گول کیپر فیبیو نے مردوں کے فٹ بال میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ فلومینینز کے اسٹار گول کیپر نے منگل کے روز اپنا 1,391 واں میچ کھیل کر سابق انگلش گول کیپر پیٹر شلٹن کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
44 سالہ فیبیو نے گزشتہ ہفتے شلٹن کے برابر میچ کھیل کر تاریخ رقم کی تھی، اور ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کولمبیا کی ٹیم امریکا ڈی کالی کے خلاف 2-0 کی فتح کے بعد یہ ریکارڈ مزید آگے بڑھایا۔
فلومینینز اور برازیلی میڈیا کے مطابق فیبیو اب فٹ بال کی تاریخ میں اکیلے سب سے آگے ہیں، اگرچہ فیفا یا کونمیبول نے ابھی اسے باقاعدہ ریکارڈ تسلیم نہیں کیا ہے۔
اپنے پورے کیریئر میں برازیل میں کھیلتے ہوئے، فیبیو نے کوپا سوڈامیریکانا کے سولہویں راؤنڈ کے دوسرے میچ میں کلین شیت رکھتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ ایسی کامیابی کی کتنی اہمیت ہے، خاص طور پر یہ ریکارڈ جو کئی دہائیوں سے قائم تھا۔ امریکا ڈی کالی کے خلاف یہ میچ فلومینینز کے لیے ان کا 235 واں میچ تھا۔
