شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
تحصیل فورٹ عباس کے علاقے شہباز والا میں 28 والا پھاٹک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر زبردستی شادی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کا والد اور پھوپی زاد بھائی اسے زبردستی شادی کے لیے لے جا رہے تھے۔
ڈی پی او کامران اصغر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں، اور لڑکی کو اس کی مرضی کے خلاف لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
