Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملکی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد عدالتی کمپلیکس میں ہونے
والے خودکش دھماکے جیسے سنگین واقعے کے باوجود میڈیا کی توجہ غیر متعلقہ تقاریر پر مرکوز ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ “اسلام آباد کی کچہری میں ہونے والے دھماکے میں نہ جانے کتنے لوگ جان سے گئے، مگر میڈیا
مریم نواز کی غیر متعلقہ تقریر نشر کر رہا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ایسے رویے سے نہ صرف عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ قومی میڈیا کی ترجیحات پر بھی سنگین سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔
