Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہر شرافت کی مریم نواز کے خلاف
انتخابی درخواست صرف اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی کہ درخواست کے پیچھے مہر شرافت کا شناختی کارڈ تو موجود تھا لیکن انہوں نے والد کا نام
علیحدہ درج نہیں کیا۔
فواد چوہدری نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ایسے فیصلوں سے بہتر ہے کہ پٹیشن کا حق ہی ختم کر دیا جائے، ان ججوں پر پیسہ خرچ
کرنا وسائل کا ضیاع ہے۔”
