Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این اردو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے
کہ اسپین کے سفارتخانے میں ایک تقریب کے دوران چیف
جسٹس قاضی عیسیٰ اور وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کے
درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
فواد چوہدری کے مطابق، بحث کا موضوع ایک خاتون رائینا
سعید کی بحالی کا مسئلہ تھا۔ یہ وہی خاتون ہیں جنہوں نے
ماضی میں مونال ریسٹورنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست
دائر کی تھی، اور اس کیس کی سماعت خود قاضی فائز عیسیٰ
نے کی تھی۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ کسی بھی مہذب ملک میں
اگر کوئی جج اپنے جاننے والے کا مقدمہ خود سنے تو اس کے
خلاف کارروائی کی جاتی ہے، مگر پاکستان میں ایسے ججوں
کو تحفظ دیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصدق ملک ایک نرم مزاج شخصیت ہیں،
تاہم وہ دباؤ میں آنے والے نہیں اور اس موقع پر بھی انہوں نے
یہی ثابت کیا۔
