اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، وفاق کا مکمل تعاون

سدرہ شہزاد


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


لاہور بیورو

کوئٹہ، 26 جولائی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان میں جاری سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الہندوستان کے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پولیس بلوچستان، آئی جی ایف سی (نارتھ)، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی حکمت عملی اور صوبائی ایکشن پلان پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس دوران ایکشن پلان کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ان کے حل پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے اور ان کے سہولت کار پاکستان میں کسی جگہ محفوظ نہیں۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، اور پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سب ورژن اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، اور ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امن کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ایک ون آن ون ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Read Previous

ڈار، روبیو نے تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی

Read Next

رحیم یار خان میں ہندو برادری کے تین افراد اغوا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular