اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کے علاقے میلوڈی مارکیٹ G-6/2 میں غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے اشتہاری بورڈ کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے کارروائی کرتے ہوئے PES گروپ آف اسکولز و کالجز کو باقاعدہ تحریری نوٹس جاری کر دیا ہے۔یہ نوٹس اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 اور کنٹرول آف ایڈورٹائزمنٹ ریگولیشنز 1977 کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ادارے نے پینا فلیکس / سائن بورڈ بغیر اجازت نصب کیا، جو کہ قانونی طور پر ممنوع ہے۔نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سات (07) دن کے اندر اندر یا تو سائن بورڈ کو ہٹا دیا جائے یا متعلقہ محکمے سے اس کی منظوری حاصل کی جائے، بصورت دیگر MCI خود یہ بورڈ ہٹا دے گی اور اس کا خرچہ ادارے سے وصول کیا جائے گا۔ اس خلاف ورزی پر چھ (06) ماہ قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ نوٹس ایک تحریری شہری درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں متعدد تعلیمی اداروں کی طرف سے غیرقانونی سائن بورڈز کی نشاندہی کی گئی تھی۔ شہری نے اس بات پر زور دیا تھا کہ یہ بورڈز نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہیں
