اسکینڈے نیوین نیوز اردو

غازی آباد شوہر کا بیوی پر نورا فتحی جیسا بننے کا دباؤ

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک انوکھا مگر افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی جیسی دکھنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون نے مراد نگر تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر شیوم وُجوال، جو سرکاری فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے، روزانہ اسے 3 گھنٹے ورزش کرنے پر مجبور کرتا تھا۔
خاتون کے مطابق اگر وہ ورزش نہ کر پاتی تو شوہر اسے کھانے سے بھی محروم رکھتا اور ہر وقت ہراساں کرتا تھا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر نورا فتحی کے عشق میں مبتلا ہے اور اسی کے جسمانی خدوخال جیسی ساخت اپنی بیوی سے چاہتا تھا۔ مسلسل دباؤ اور ذہنی اذیت سے تنگ آکر خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس کی کارروائی

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شوہر کے رویے نے بیوی کو ذہنی و جسمانی طور پر شدید متاثر کیا ہے۔