اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عمران خان کا دوٹوک اعلان: اب مذاکرات نہیں، صرف سڑکوں پر احتجاج ہوگا

شمائلہ اسلم

اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

بیورو چیف پاکستان

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ

’اب کسی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے! صرف اور

صرف سڑکوں پر احتجاج ہو گا تاکہ قوم زبردستی کے مسلط کردہ کٹھ پتلی

حکمرانوں سے نجات حاصل کرے۔‘

عمران خان کے ایکس اکاونٹ پر جاری ہونے والے بیان میں اُن کا مزید

کہنا تھا کہ ’جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس

کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔

تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔‘ایکس پر

پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ملک کی خاطر میں نے بارہا مذاکرات کی بات کی مگر

اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے۔

26ویں آئینی ترمیم کے بعد اس ملک میں آئین و قانون اور انصاف کو دفن

کر دیا گیا ہے۔

ہمیں عدالتوں سے انصاف کی جو امید تھی وہ مکمل طور پر ختم ہو چکی

ہے۔

‘بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا جتھا کہ ’ملک گیر

تحریک کا مکمل لائحہ عمل اسی ہفتے پیش کیا جائے گا، پانچ اگست کو میری

نا حق قید کو پورے 2 برس مکمل ہو جائیں گے۔

اسی روز ہماری ملک گیر احتجاجی تحریک کا نقطہ عروج ہوگا۔‘انھوں نے کہا

کہ ’دوٹوک پیغام دے رہا ہوں کہ تحریک انصاف کا جو عہدہ دار اس تحریک

کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ ابھی سے الگ ہو جائے۔

‘دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے عبوری چیئرمین بیرسٹر گوہر علی

خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی۔

Read Previous

بلڈ پریشر: ایک خاموش قاتل جو نظر سے اوجھل ہے

Read Next

راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر تنازع، باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular