اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عمران خان کا انسداد دہشتگردی عدالت میں بائیکاٹ
عمران خان کا انسداد دہشتگردی عدالت میں بائیکاٹ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این اردو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے کی کارروائی ان کیمرہ نہیں بلکہ اوپن کورٹ میں ہونی چاہیے تاکہ عوام کے سامنے حقائق واضح ہوں۔ انہوں نے

کہا کہ ان کیمرہ کارروائی غیر شفاف ہے اور اس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔

عدالت نے عمران خان کے مؤقف کو نوٹ کر لیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر کیس کو اوپن کورٹ میں منتقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید سیاسی اپ ڈیٹس جاننے کے لیے ہماری پاکستانی سیاست سیکشن ملاحظہ کریں۔